پاکستان: آئی ایم ایف نے کیا ایک ارب ڈالر قرض منظور

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 پاکستان: آئی ایم ایف نے کیا ایک ارب ڈالر قرض منظور
پاکستان: آئی ایم ایف نے کیا ایک ارب ڈالر قرض منظور

 

 

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق اس ہفتے پاکستان کوایک ارب 17 کروڑ ڈالرز منتقل ہو جائیں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹٹر پر پروگرام کے تجدید کی منظوری کی تصدیق بھی کی ہے

وزیراعظم شہباز شریف اور قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے ’مشکل فیصلوں‘ کا مقصد ’پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا‘ قرار دیا۔ قبل ازیں پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے بھی ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو پاکستان کی معیشت کے لئے مثبت پیش رفت قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔ ’اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے لیکن پاکستان کی منزل معاشی خودانحصاری ہے۔ پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ کیا؟ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ جولائی 2019 میں قرض پروگرام کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب تک نصف رقم ہی مل سکی ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو تین برس کے عرصے میں چھ ارب ڈالر کی رقم دی جانا تھی

آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے تحت فروی 2022 میں پاکستان کو قرض کی چھٹی قسط موصول ہوئی تھی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار فروری 2022 کو 1.053 ارب ڈالر کی نئی قسط ملنے کی تصدیق کی تھی

آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے تحت فروی 2022 میں پاکستان کو قرض کی چھٹی قسط موصول ہوئی تھی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار فروری 2022 کو 1.053 ارب ڈالر کی نئی قسط ملنے کی تصدیق کی تھی۔