پاکستان : سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا۔مریم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2022
پاکستان : سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا۔مریم
پاکستان : سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا۔مریم

 

 

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ منگل کی رات کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے کو بھی غلط استعمال کر رہے ہیں۔

نیشنل سکیورٹی کمیٹی پاکستان کی سالمیت کے لیے ہے نہ کہ یہ عمران خان بچاؤ کمیٹی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلے کچھ دنوں سے جھوٹ کا بازار گرم ہے اور حکومت ایک جعلی خط لے کر آئی جس کا کوئی وجود نہیں۔‘ مریم نے کہا کہ میں سکیورٹی اسٹبلشمنٹ سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ سامنے آکر وضاحت دیں اس خط کے حوالے سے۔

وزارت خاجہ مں بیٹھ کر مراسلہ تیار کیا گیا۔ سیاسی نوک پلک درست کی گئی۔ ان کو پتہ تھا میڈیا میں آئے گا تو پول کھل جائے گا۔‘ مریم نواز نے کہا کہ ’نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا کوئی ذکر ہی نہیں ہے۔کس نے ان کو حق دیا کہ وہ وہ فورم استعمال کریں جو سنجیدہ مقاصد کے لیے ہے۔ اس کو بھی استعمال کیا گیا۔ تاثر دیا کہ ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔ کوئی اپ کے ساتھ شامل نہیں۔

مریم نوز کا کہنا تھا کہ ’عمران خان سے پوچھتی ہوں کہ قرض میں اضافہ کیسے ہوا۔ یہ سازش کس نے کی۔ ڈالر اوپر چلا گیا۔ یہ کون سے ملک کی سازش ہے آپ کے خلاف۔‘ ’کیا آپ اپنی بدترین کارکردگی کے بعد خط دکھا کر نکل جائیں گے۔ آپ نے جو بیانیہ دیا کیا اس سے مہنگائی ختم ہو جائے گی۔ ایسا نہیں ہونے دیں گے ہم۔‘ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سپیکر آئین کے خلاف حکم دے تو کیا اسے امیونٹی حاصل ہوگی؟ ’

یہ ایک سنگین جرم ہے جس کی سزا آرٹیکل چھ ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’یا تو نوے فیصد عوام غدار ہے یا عمران خان غدار ہے۔‘ مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور تمام سیاسی جماعتیں آئین سے جنم لیتی ہیں۔ اس آئین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو سزا نہیں دی گئی تو ہر کوئی آئین کو توڑتا رہے گا۔ ’آج سپیکر کہہ دے کہ میں آئین کو نہیں مانتا تو کیا آنکھیں بند کر لی جائیں گی۔ کیا سپیکر ایک رولنگ سے آئین کی دھجیاں اڑا سکتا ہے۔‘ سپریم کورٹ میں فیصلہ حق میں نہ آنے اور الیکشن کی طرف جانے کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ ’میرا خیال ہے یہ تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ہونا چاہیے۔