پاکستان:خالی پیٹ خالی جیب پھر بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستان:خالی پیٹ خالی جیب پھر بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ
پاکستان:خالی پیٹ خالی جیب پھر بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

 

 

 اسلام آباد: حیرت کی بات ہے کہ ایک جانب جہاں پاکستان پائی پائی سے محتاج ہے ،ملک کے وزیر اعظم عمران خان نے دو دن قبل ہی کہا ہے کہ ملک چلانے کےلیے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں ۔آئی ایم ایف کے قرض کے سہارے ملک سانس لے رہا ہے لیکن اس کے باوجود اب خبر آئی ہے کہ فوج نےشاہین اے ون کے تجربے کا مقصد میزائل کے بعض نئے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کا جائزہ لینا تھا۔

میزائل تجربے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ اور سٹریٹجک محکموں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

ا سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی غیر معمولی کاوشوں، عزم اور تکنیکی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان نے بھی سائنسدانوں اور انجنیئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔