پاکستان: مریم نواز کو آئی واجپئی اور مودی کی یاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2021
مریم نواز کا بیان کیا رنگ لائے گا
مریم نواز کا بیان کیا رنگ لائے گا

 

 

لاہور۔ پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس دوران ، پاکستان کی سیاست میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نام کی گونج سنائی دی۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کی یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی حکومت پر شدید حملہ کیا۔

مریم نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کا عمران حکومت پر حملہ کرنے کے لئے سہارا لیا۔۔ انہوں نے کہا کہ شاید عمران حکومت یہ بھول گئی ہے کہ چین - پاکستان اقتصادی راہداری نواز شریف کے وژن کی وجہ سے ہے۔ یہی نہیں، بلکہ واجپئی اور مودی ہمارے گھر چل کر آئے ، یہ نواز شریف کا وژن ہے۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد نواز شریف کو فرضی مقدمات میں پھنسایا گیا ہے ۔ انہیں بدنام کرنے کی سازش رچی گئی۔ مریم نے کہا کہ نواز کی ہمت دیکھو عمران خان پنامہ لے کرآئے لیکن میرے والد جھکے نہیں ۔ اس کے بعد ان سے استعفیٰ دینے کو کہا گیا لیکن نواز نے نہ استعفیٰ دیا، نہ گھر گئے ۔

مریم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پرچم بلند رکھا۔ جب کوئی پینترا نہیں چلا تو انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا گیا ۔ غور طلب ہے کہ اٹل بہاری واجپئی 1999 میں پاکستان جب بس سے گئے تھے تب نواز شریف ہی وزیر اعظم تھے اور 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی اچانک پاکستان پہنچے ، تب بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم تھے ۔ دونوں موقعوں پر پاکستان نے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا کام کیا