پاکستان : ہندو دیوی کی بے حرمتی پرسیاستداں پر تھو تھو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2021
طنز جو بھاری پڑ گیا
طنز جو بھاری پڑ گیا

 

 

اسلام آباد۔ ایک ہندو دیوی کا مذاق اڑانے کے بعد پاکستان کے سیاستداں اور اینکر عامرلیاقت نے پہلے ٹیوٹر سے اپنا پیغام کوڈیلیٹ کیا اور ھپھر ایک نئے پیغام میں معافی بھی مانگ لی۔ عامر لیاقت پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے ممبر پارلمنٹ ہیں اورمعروف ٹی وی اینکرعامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ہندو دیوی کی تصویر پوسٹ کرنے پر ہندو برادری سے معامی مانگتے ہوئے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ہے۔

قصہ کیا تھا

عامر لیاقت حسین نے مریم نواز پر تنقید کی غرض سے اس تصویر کا استعمال کیا تھا۔عامر لیاقت نے بظاہر ہندو دیوی کالی ماتا کی تصویر کو پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ایک بیان کے ٹی وی سے لیے گئے عکس کے ساتھ 'دوسرا روپ' کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر پر شائع کیا جس میں لکھا تھا کہ ’یہ اب میرا دوسرا روپ دیکھیں گے، مریم نواز‘۔

 

ہم کو معافی د ید و

عامر لیاقت نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہندو کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے معافی کا خواست گار ہوں مقصد ہر گز ایسا نہیں تھا، ٹویٹ ہٹا دیا ہے، میں تمام مذاہب کی عزت کرتا ہوں یہی میرے دین کی تعلیمات ہیں، ایک بار پھر معذدت۔

 

 

 

زبردست تنقید کا سامنا

 نے ہندو برادری کے افراد کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے تو پاکستان تحریک انصاف اور پاسکتان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے ایکشن لینے کی درخواست کی ہے جبکہ کئی افراد نے خود عامر لیاقت کو یہ ٹویٹ ہٹانے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی کے ضمنی انتخاب میں نتائج میں غیرضروری تاخیر اور عملے کے لاپتا ہونے پر 20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں ردو بدل کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کے الیکشن کمیشن نے متعلقہ افسران کو غیرحتمی نتیجے کے اعلان سے روک دیا تھا۔ جس کے بعد 21 فروری کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کی لیڈر مریم نواز نے کہا تھا کہ 'میں ان کو اس وقت تک سکون کا سانس نہیں لینے دوں گی جس وقت تک انصاف نہیں ہوتا'۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ 'میں 2018 کی طرح انہیں پتلی گلی سے نہیں نکلنے دوں گی، اب یہ میرا ایک دوسرا روپ دیکھیں گے'۔

عامر لیاقت اس قسم کے متنازعہ ٹیوٹ کرنے کےلئے بدنام ہوچکے ہیں ۔اس سے قبل جب پاکستان میں معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کےلئے منتخب کیا گیا تھا تو انہوں نے ایک بحث کے دوران مہوش حیات کو آئٹم گرل کہہ دیا تھا۔