پاکستان:کرکٹر کائنات کا لال جوڑے میں کرکٹ تھیم پر مبنی شادی کا فوٹوشوٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2022
پاکستان:کرکٹر کائنات کا لال جوڑے میں کرکٹ تھیم پر مبنی شادی کا فوٹوشوٹ
پاکستان:کرکٹر کائنات کا لال جوڑے میں کرکٹ تھیم پر مبنی شادی کا فوٹوشوٹ

 

 

لاہور: شادیوں کے بدلتے ٹرینڈز میں جہاں لباس زیوارت میں جدت آ رہی ہے، وہیں آئے دن انٹرنیٹ پر منفرد اور دلچسپ فوٹو شوٹ اکثر ہمیں کلک کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ پرانے وقتوں میں صرف بگھی اور پالکی کا زیادہ استعمال کیا جاتا تھا مگر آج کل کی دلہنیں مسٹرڈیز جیسی مہنگی گاڑیوں سے لے کر سائیکل، جیپ اور موٹر سائیکل پر انٹری کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ شادی شدہ جوڑے باقاعدہ طور پر نہ صرف فوٹو شوٹ کی علیحدہ بکنگ کرواتے ہیں بلکہ جگہ اور پراپس کا بھی انتخاب کرتے ہیں۔

پہاڑوں، ہوٹلوں، ڈھابوں اور پرانی عمارتوں پر ہوتے فوٹو شوٹ تو آپ نے دیکھ رکھ ہوں گے مگر کیا آپ نے کبھی کسی دلہن کو بلے کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا ہے؟ قومی ویمن کرکٹر ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی کرکٹ تھیم فوٹو شوٹ چاہتی تھی‘

 

 Awaz

شئیر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کائنات دلہن کے خوبصورت جوڑا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور بلا ہاتھ میں تھامے تصاویریں بنوا رہی ہیں۔ وہ کہیں بلے سے چھکا لگا رہی ہیں تو کہیں اسے گھماتی نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے فوٹو شوٹ کے اس منفرد انداز کو بے حد پسند کیا جبکہ اکثر صارفین مزاحیہ انداز میں فوٹ شوٹ پر تبصرے کرتے بھی نظر آئے۔ ٹوئٹر صارف علی تابش نے لکھا کہ ’اس جوڑے کے ساتھ یہ انداز بہت کمال!‘