پاکستان کورونا بےقابو ، 81 زندگیاں نگل لیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2021
پاکستان میں  کورونا سے   ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

 

 

 نئی دہلی

کتوں کی ویکسین کی قلت کے شکار ملک پاکستان میں کورونا کے خونی پنجے نہایت سفاکی سے تیز سے تیز تر ہوتے جا رہے ہیں- یوں تو کورونا کے وار سے دوسرے ممالک بھی نبرد آزما ہیں ، لیکن انہوں نے ویکسین کے حوالے سے بھی اپنی تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں۔ ایسی صورت حال میں پاکستان جیسے ملک، جہاں کورونا ویکسین کی تیاری کی طرف کوئی پیش قدمی نہیں ہوئی، کورونا کیسز میں اضافہ نہایت مہلک ثابت ہو سکتا ہے ۔

تازہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55605 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5020 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 81 ہلاکتیں ہوئیں۔ اس طرح ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14778 ہو گئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 87908 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 60072 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3367 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 13058 ہو گئی ہے۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 266378 ہوگئی ہے جب کہ 4509 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 231073 ہے اور 6572 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19734 اور ہلاکتیں 211 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91439 اور 2440 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں 13321 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 364 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5052 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 60911 ہے اور اب تک 579 مریض انتقال کر چکے ہیں۔