پاکستان : اومیکرون ویرینٹ کے 75 کیسز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستان : اومیکرون ویرینٹ کے 75 کیسز
پاکستان : اومیکرون ویرینٹ کے 75 کیسز

 

 

اسلام آباد : پاکستان کی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 13 دسمبر سے اب تک ملک میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے اومیکرون ویرینٹ کے 75 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اومیکرون گذشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں سامنے آنے کے بعد چند ہی ہفتوں میں دنیا کے تقریباً 90 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پہلے ہی بعض ممالک کے لیے سفری پابندیاں سخت کر چکا ہے تاکہ اس ویرینٹ خطرے سے بچا جا سکے۔ پاکستانی وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ ’27 دسمبر 2021 تک مجموعی طور پر اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کراچی میں 33، اسلام آباد میں 17 اور لاہور میں 13 کیسز سامنے آئے جبکہ 12 کیسز کا تعلق بین الاقوامی سفر کے ساتھ ہے۔‘

وزارت صحت کے مطابق اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ویرینٹ سے متاثر ہونے والے افراد کو آئیسولیشن میں رکھ کر ان کی کنٹریکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ صحت کے نظام کو بہتر بنائیں اور لوگوں کو ویکسین لگائیں تاکہ اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کو روکا جا سکے۔