پاکستان:ابھی سے آغازرمضان اورعید کی تاریخ کا اعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2022
پاکستان:ابھی سے آغازرمضان اورعید کی تاریخ کا اعلان
پاکستان:ابھی سے آغازرمضان اورعید کی تاریخ کا اعلان

 

 

لاہور: رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کےسیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلاروزہ اتوار 3اپریل، عیدالفطر 3مئی کوہوگی، نئےچاند کی پیدائش یکم اپریل کو دن11:24 پر ہو گی
۔ 29 شعبان 2 اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی .

غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہو گا.

ہلال کی رویت بآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا، شوال کا چاند ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی رات1:28پر پیدا ہو گا۔

یکم مئی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی نیز غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا پاکستان میں ہلال کی رویت اس شام ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں ہو گی۔

اِس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 3 مئی کو ہو گی۔ (ایجنسی)