پاکستان : کراچی زو میں جانور بھوکے اور لاغر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستان : کراچی زو میں جانور بھوکے اور لاغر
پاکستان : کراچی زو میں جانور بھوکے اور لاغر

 

 

کراچی : پاکستان میں معاشی بحران کا اثر اب جانوروں پر پڑ رہا ہے۔ جانور بھوکے ہیں۔ بے حال ہیں لیکن انہیں وقت پر کھانا دینے والا کوئی نہیں۔

در اصل کراچی میں چڑیا گھر کے جانوروں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے رقم ادا نہ کرنے پر جانوروں کا کھانا بند کردیا۔

رپورٹس کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئے۔ ٹھیکیدار کا کہنا ہے اسے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے چار ماہ سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث وہ کھانا فراہم نہیں کررہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ جانوروں کےلئے مناسب خوراک موجود ہے۔