پاکستان : ایئرپورٹ ملازم نے گدھا گاڑی کی اجازت مانگ لی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2022
پاکستان :  ایئرپورٹ ملازم نے گدھا گاڑی کی اجازت مانگ لی
پاکستان : ایئرپورٹ ملازم نے گدھا گاڑی کی اجازت مانگ لی

 

 

 کراچی : پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں آگ لگ گئی ہے۔ عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ لوگوں کے لیے کار تو دور کی بات موٹر سائیکل چلانا مشکل ہورہا ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے سبب اسلام آباد ائیرپورٹ کے ملازم نے سول ایوی ایشن حکام سے گدھا گاڑی لانے کی اجازت مانگ لی۔

 کراچی ائیرپورٹ کے ملازم آصف اقبال نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو درخواست میں موقف اپنایا کہ بڑھتی پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں، اس لیے مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتنی مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ سہولت بند کردی ہے جبکہ فیول الاؤنس اور پک اینڈ ڈراپ دونوں فراہم نہیں کی رہی۔

awazurdu

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملازم کی درخواست صرف میڈیا اسٹنٹ سے زیادہ کچھ بھی نہیں جبکہ ائیرپورٹ پر میٹرو بس سروس بھی دستیاب ہے۔   ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹ ملازم کا خط محض میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لکھا گیا ہے۔