اسامہ ’شہید‘۔ عمران کی زبان پھسل گئی تھی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2021
زبان پھسل گئی تھی۔۔۔۔۔۔
زبان پھسل گئی تھی۔۔۔۔۔۔

 

 

 اسلام آباد:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے صفائی پیش کی ہے۔ وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش قرار دے دیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہے، پاکستان اس معاملے پر اقوام متحدہ میں ووٹ دے چکا ہے۔

 فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس معاملے پر سوال کا جواب نہیں دیا تو ان کا یہ مطلب تھا کہ اب آگے بڑھا جائے۔