منظور شدہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-10-2021
حرم شریف
حرم شریف

 

 

ریاض: سعودی عرب نے عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کرانے والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرےکی اجازت ہوگی۔ وزرات کے مطابق مکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نمازادا کرسکیں گے جبکہ فیصلے کا اطلاق اتوار کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد جنہوں نے عمرے اور مساجد میں نماز کی پیشگی اجازت حاصل کررکھی لیکن ویکسین کی ایک ہی خوراک ہی لی ہے تو انہیں بھی متعلقہ تاریخ سے 48 گھنٹے قبل انہیں ویکیسن کی دوسری ڈوز لگوانی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ’ ایسے افراد جنہوں نے عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کیا تاہم ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی، انہیں اجازت نامے کی منسوحی سے بچنے کےلیے پرمٹ کی تاریح سے 48 گھنٹے پہلے ویکسین کی دوسری خوراک لینی لگوانا ہوگی‘۔

وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی صورتحال میں پیش رفت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کیے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے مشروط ہیں۔ یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے اتوار دس اکتوبر مملکت میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہے۔

وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے دوسری خوارک نہیں لی ان کے توکلنا پراسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوگا انہیں عمرہ اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے۔ دس اکتوبر سے توکلنا میں ہر وہ شخص جس نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لی ہوگی یا وائرس سے صحت یاب ہوکر ویکسین نہیں لگوائی ہوگی اس کا ڈیٹا ’محصن‘ (محفوظ) نہیں آئے گا جبکہ عمرہ اجازت نامے کی پہلی شرط توکلنا پر امیدوار کا سٹیٹس (محصن) ہونا ہے۔ وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ توکلنا ایپ میں ہیلتھ ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور عمل درآمد 10 اکتوبر سے ہوگا۔