پاکستان :صرف ویکسین شدہ افراد کو مسجد میں داخلے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
پاکستان :صرف ویکسین شدہ افراد کو مسجد میں داخلے کی اجازت
پاکستان :صرف ویکسین شدہ افراد کو مسجد میں داخلے کی اجازت

 


اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی اجلاس میں مساجد، عبادت گاہوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مساجد، عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں ، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔ اجلاس میں بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھر پر نماز پڑھنے کو ترجیح دینے کا کہا گیا ۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کم سے کم لوگ مساجد آئیں، سینیٹائزر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ کھلی فضا میں عبادت کی جائے، ہوا کے لیے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، نماز جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

 این سی او سی خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز سامنے آئے ہیں۔