برلن: ہجوم پر گاڑی چڑھا دی ، ایک شخص ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2022
برلن: ہجوم پر گاڑی چڑھا دی ، ایک شخص ہلاک
برلن: ہجوم پر گاڑی چڑھا دی ، ایک شخص ہلاک

 

 

 برلن : جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک گاڑی لوگوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی ہے۔ مقامی میڈیا کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے تقریباﹰ آٹھ دیگر افراد کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔

مشتبہ ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا یہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا عمل تھا۔ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ یہ واقعہ برلن کے مغربی حصے میں شاپنگ کے لیے مصروف ترین علاقے میں پیش آیا ہے جو کہ سن 2016 میں پیش آنے والے برلن ٹرک حملے کے مقام برائڈشائڈٹ پلٹس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ اُس حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔