دنیا میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری،برطانیہ میں کورونامتاثرین کی تعداد 1.31 کروڑ سے متجاوز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دنیا میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری،برطانیہ میں کورونامتاثرین کی تعداد 1.31 کروڑ سے متجاوز
دنیا میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری،برطانیہ میں کورونامتاثرین کی تعداد 1.31 کروڑ سے متجاوز

 

 

جنیوا،لندن: دنیا کے کئی ممالک میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری ہے، کورونا ویرینٹ کیسز کی تعداد لاکھوں میں سامنے آرہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں مزید 4 لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فرانس میں سوا لاکھ سے زائد کیسز کے باوجود پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم نئے سال پر عالمی برادری کی مدد سے کورونا کو ہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 اس بیچ برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں اومیکرون ویرینٹ سے متاثر افراد کے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان تقریباً پچاس فیصد کم ہو جاتا ہے، اومیکرون سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 65 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جانوروں پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ گزشتہ ویرینٹ کے مقابلے اومیکرون پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچ رہا ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1,62,572 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1,31,00,458 ہو گئی ہے۔

ہفتہ کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران یہاں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 154 مریض ہلاک ہوئے، جس سے اس ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد 1,48,778 ہو گئی ہے۔ اس وقت یہاں کے مختلف اسپتالوں میں 11,918 کورونا مریض داخل ہیں۔