عمر شریف:جرمنی سے امریکہ کے سفر میں تاخیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-09-2021
عمر شریف
عمر شریف

 

 

کراچی : پاکستان کے ممتاز فنکار عمر شریف  کا امریکہ کا سفر طویل ہوتا جارہا ہے۔اس وقت وہ جرمنی میں رکے ہوئے ہیں ۔ کیونکہ  دوران سفر حالت خراب ہونے کے سبب  انہیں جرمنی میں رکنا پڑا تھا۔

اب خبر ہے کہ ایئر ایمبولینس میں فنی خرابی، عمر شریف کی جرمنی سے اگلے سفر پر روانگی میں تاخیر مشہور پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی بنا پر کمپنی کی جانب سے متبادل طیارہ فراہم کیا جا رہا ہے اور عمر شریف کی جرمنی سے اگلے سفر پر روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔یئر ایمبولینس کمپنی ذرائع کے مطابق اس فلائٹ کے لیے آپریٹ کیا جانے والا بمبارڈیئر چیلنجر 604 طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ ہے جو پرواز کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کو جرمنی میں کئی گھنٹے تھانے میں کیوں گزارنے پڑے؟

ذرائع کے مطابق طیارے کی مین لائٹ میں پہلے سے ٹیکنیکل فالٹ ہے جس کی بنیاد پر طیارے میں نائٹ لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولت عارضی طور پر دستیاب نہیں، یہ طیارہ اپنے ہوم کنٹری جرمنی میں ہے اسی بنا پر اس ٹیکنیکل خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق خرابی دور ہونے پر یہی طیارہ آگے سفر جاری رکھے گا یا عمر شریف کو امریکا پہنچانے کے لیے کمپنی دوسرا طیارہ فراہم کرے گی، اسی وجہ سے عمر شریف کے سفر میں تعطل آیا ہے، کمپنی کی میڈیکل ٹیم کے مطابق عمر شریف جرمنی کے نیورمبرگ شہر کے مقامی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی صحت اچھی ہے۔

عمر شریف کا بخار ختم ہو چکا ہے اور تھکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے جبکہ بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، ڈاکٹر کے مطابق وہ اگلے سفر کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں، توقع ہے کہ عمر شریف جرمنی میں 24 گھنٹے قیام کے بعد ایئر ایمبولینس آج شام تک نیورمبرگ ایئرپورٹ سے اپنی اگلی منزل آئس لینڈ کے لیے روانہ ہوگی، لگ بھگ 7 گھنٹے کے سفر کے بعد ایئر ایمبولینس آئس لینڈ کے کیفلاوک ایئر پورٹ پر اسٹاپ اوور کرے گی۔ طویل ہوائی سفر میں تھکاوٹ، عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا

طیارے کی ری فیولنگ ہوگی اور ممکنہ طور پر مریض کو آرام کرایا جائے گا۔

ایئر ایمبولینس کمپنی ذرائع کے مطابق کیفلاوک سے آن کال انٹرنیشنل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کینیڈا کے لیے روانگی کا فیصلہ عمر شریف کی صحت دیکھ کر کیا جائے گا۔ کینیڈا کے گوس بے ایئرپورٹ پر بھی طیارے کا 2 گھنٹے کا اسٹاپ اوور شیڈول پر ہے، اگلے اور آخری مرحلے میں پرواز حتمی منزل واشنگٹن ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی، ایئر ایمبولینس سے عمرشریف کو امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔