اولمپکس : ویمن ہاکی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو شکست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں ۔۔۔۔۔
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں ۔۔۔۔۔

 

 

ٹوکیو: ہندوستانی خواتین ٹیم ہاکی کے سیمی فائنل میں 1-2 سے ہار گئی ، ارجنٹینا فائنل میں پہنچ گیا۔ہندوستان اب کانسی کے لیے برطانیہ کے خلاف کھیلے گا۔

ارجنٹینا کی ٹیم نے تیسرے کوارٹر کے بعد ہندوستانی ٹیم پر ایک گول کی برتری حاصل کر لی تھی۔ ہندوستان نے جارحانہ آغاز کیا تھا اور گرجیت نے دوسرے منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کیا۔ گرجیت نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے خلاف واحد جیتنے والا گول کیا۔ لیکن ، ارجنٹینا نے 18 ویں اور 36 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو تبدیل کیا۔ دونوں گول ارجنٹینا کی کپتان ماریا نول باریونیوو نے کیے۔

ہندوستانی ٹیم تین بار گولڈ میڈلسٹ آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ بہرحال اگر برونز میڈل حاصل ہوا تو 41 سالوں میں مردوں اور عورتوں کو ملا کر ہاکی میں یہ ہندوستان کا پہلا میڈل ہوگا۔ ہندوستان کا آخری میڈل 1980 میں مردوں کے ہاکی مقابلوں میں سونے کی شکل میں تھا۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس کے 13 ویں دن سیمی فائنل میچ میں ارجنٹینا کے خلاف ہار گئی ، لیکن میڈل کی امیدیں ختم نہیں ہوئیں۔ کانسی کے تمغے کے لیے ہندوستانی ٹیم اب 6 اگست کو برطانیہ کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی پرامید ہیں کہ اگر ٹیم فائنل میں نہیں پہنچی تو پھر کیا ہوگا ، یہ یقینی طور پر تمغہ لے کر آئے گی۔