امریکہ میں پاکستانی سفیر کی تقرری پر اعتراض

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-01-2022
امریکہ میں پاکستانی  سفیر کی تقرری پر اعتراض
امریکہ میں پاکستانی سفیر کی تقرری پر اعتراض

 

 

 آواز دی وائس : نئی دہلی

پاکستان کے مسعود خان کو امریکہ میں سفیر بنائے جانے کے اعلان کے خلاف امریکی کانگریس میں ہی مخالفت ہورہی ہے۔امریکی کانگریس کے ایک رکن اسکاٹ پیری نے امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کے نام ایک خط میں اس کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا ہے بلکہ اس کو خطرناک بھی قرار دیا ہے۔

اس خط میں میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دہشت گردوں کے ہمدرد کی نامزدگی خطے میں ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ہندوستانی اتحادیوں کی سلامتی کا بھی مسئلہ ہوگیا ہے۔

امریکی کانگریس کے رکن نے مزید کہا کہ مسعود خان نے دہشت گردوں اور غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں - بشمول حزب المجاہدین - کی سخت اور پریشان کن الفاظ میں تعریف کی ہے۔انہوں نےحزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان وانی جیسے جہادی کی سراہنا کی تھی اورنوجوانوں کو تقلید کی ترغیب دی ہے۔