شمالی کوریا :2 ماہ میں نواں میزائل تجربہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
شمالی کوریا کا 2 ماہ میں نواں میزائل تجربہ
شمالی کوریا کا 2 ماہ میں نواں میزائل تجربہ

 

 

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے رواں برس میزائل تجربات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور صرف 2 ماہ میں اب تک 9 میزائل تجربات کرچکا ہے۔

شمالی کوریا نے اپنے سخت ترین حریف جنوبی کوریا میں انتخابات کے قریب آتے ہی میزائل تجربات میں ضافہ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آج رواں برس کا نواں میزائل تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں ماہ مزید ایسے تجربات ہوسکتے ہے۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں پر ہونے والے مذاکرات کی معطلی کے بعد سے شمالی کوریا نے میزائل تجربات تیز تر کردیئے ہیں جن میں 2017 کے بعد کا سب سے بڑے ہتھیار کا تجربہ بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں شمالی کوریا مستقبل قریب میں جاسوسی سٹیلائٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جب کہ جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائل کی تیاری کی بحالی کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں صدارتی الیکشن ہورہے ہیں جس کی ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پر شمالی کوریا کے میزائل تجربات سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوگیا۔