کنگ فیصل پرائز ایوارڈ 2023 کے لیے نامزدگیوں شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-09-2021
کنگ فیصل ایوارڈ
کنگ فیصل ایوارڈ

 

 

ریاض:  کنگ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے جنرل سیکریٹریٹ نے پانچ شعبوں میں امیدواروں سے تخلیقات طلب کرلیں-

 ذرائع  کے مطابق شاہ فیصل ایوارڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے کہا ہے کہ ایوارڈ کمیٹیاں ہر سال چار شعبوں میں سے ہر ایک کے لیے کسی علمی موضوع کا تعین کرتی ہیں-

اس مرتبہ اسلامی مطالعات ایوارڈ کے لیے اسلامی فن تعمیر، عربی زبان و ادب کے لیے جدید نظریات اور قدیم عربی روایت، میڈیکل کے لیے وباؤں اور ویکسین جبکہ سائنس کے لیے کیمسٹری کا تعین کیا گیا ہے-

السبیل نے بتایا کہ اسلامی خدمات ایوارڈ اعزازی ہے-

یہ اسلام اور اس کے پیرو کاروں کی فکری، علمی اور سماجی خدمت میں قائدانہ کردار ادا کرنے والی کسی شخصیت کو دیا جاتا ہے-

السبیل نے توجہ دلائی کہ شاہ فیصل انعام کے لیے نامزدگیاں جامعات، علمی مراکز، اداروں اور تنظیموں کی جانب سے عبور کی جائیں گی-

آئندہ برس 2022 کے ماہ مارچ کے آخر تک نامزدگیاں داخل کی جا سکتی ہے-

السبیل نے بتایا کہ نامزدگیاں فضائی ڈاک، ای میل یا ایوارڈ ای گیٹ  کے ذریعے ہوسکتی ہے-

www.kingfaisalprize.org/nomination

مزید معلومات کے لیے ایوارڈ ویب سائٹ پر وزٹ کیا جاسکتا ہے:

 www.kingfaisalprize.org