نیوزی لینڈ ۔ 7.3 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
خطرے کی گھنٹی
خطرے کی گھنٹی

 

 

 نیوزی لینڈ میں زلزلہ کے جھٹکے آئے ہیں ۔جس کے بعد سونامی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی۔نیوزی لینڈ میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

زلزلہ نیوزی لینڈ کے مشرقی شہر گسبورن سے 180 کلومیٹر دور ہوا جس کی زمین میں گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ زلزلے کے مرکز کے اردگرد 300 کلومیٹر کے علاقے میں سونامی کی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آیا

جس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی ایجنسی کے مطابق اس کی شدت 7.3 تھی۔ نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے فوری بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں یا نہیں۔ اس ٹویٹ کے بعد ایجنسی کی جانب سے ایک اور بیان میں مشرقی ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر جانے کی تلقین بھی کی۔ایمرجنسی سروسیز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔