شمالی کوریا کے لیے نئے لائحہ عمل پر کام جاری: وائٹ ہاؤس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی
وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی

 

واشنگٹن: امریکہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ شمالی کوریا کے حل کے لیے کام کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی نے اس کی اطلاع دی۔
محترمہ ساکی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا،’امریکہ شمالی کوریا کے حل کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ امریکہ جنوبی کوریا، جاپان اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مذاکرہ کرکے شمالی کوریا کے لیے نئے لائحہ عمل پر کام کر رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا،’ہم واضح طور پر شمالی کوریا کے حل کے لیے خاص دلچسپی رکھتے ہیں‘۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)