نیا خاندانی تنازعہ: کون پڑھائے گا عمر شریف کی نماز جنازہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-10-2021
عمر شریف کی زندگی کا ایک اور المیہ
عمر شریف کی زندگی کا ایک اور المیہ

 

 

کراچی: پاکستان کے کامیڈی کنگ کہلانے والے فنکار عمر شریف جن کا انتقال جرمنی میں ہوا تھا ،ان کی میت بدھ کی صبح 5 بجکر 45 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔مگر اس کے ساتھ ایک خاندانی تنازعہ ابھر کر سامنے آگیا ہے ۔دو دن پہلے عمر شریف کی بیگم نے نماز جنازہ کے لیے ایک عالم کا نام لیا تھا لیکن اب ان کے بیٹے نے ایک اور عالم کا نام لے لیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ یہ مسئلہ کس طرح حل ہوتا ہے۔

عمر شریف کی میت پاکستان لانے کے لیے ترک ائیر لائن کی پرواز پر بکنگ کرائی گئی ہے۔ میت جرمنی کے شہر میونخ سے فلائٹ نمبر ٹی کے 1634 پر روانہ کی جائے گی۔پرواز پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی شام چھ بجکر 5 منٹ پر استنبول کے لیے روانہ ہوگی۔ استنبول سے ترک ائیر کی پرواز ٹی کے 708 کل رات 10:30 بجے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

 پرواز بدھ کی صبح 5 بجکر 45 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ اداکار عمر شریف کی بیوہ زریں غزل علیحدہ پرواز سے وطن واپس آ رہی ہیں۔ جرمنی میں مرحوم اداکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ وطن واپسی کے بعد عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ان کی خواہش کے مطابق کی جائے گی۔عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے پاس عمرشریف مرحوم کی قبرکی تیاری شروع کردی گئی ہے۔عمرشریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔

 کون پڑھائے گا نماز جنازہ

 عمرشریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ان کے مرحوم والد کی نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے حالانکہ گذشتہ روز عمر شریف کی بیوہ زرین غزل نے کہا تھا کہ انہوں نے مولانا تقی عثمانی سے نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست کی ہے۔

 اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد عمر نے کہا کہ بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ بدھ کے روز 3 بجے ادا کی جائیگی۔مفتی تقی عثمانی نے عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کر لی۔ جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن پارک میں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز زرین غزل نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ ’میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے