حوثی حملے کے خدشہ کے سبب نیتن یاہو نے دورہ منسوخ کیا تھا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
خطرہ اور خد شہ
خطرہ اور خد شہ

 

 

تل ایبب ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اردن کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی اور یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے خدشے کی بنا پر انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ منسوخ کیا تھا۔

پڑوسی ملک اردن نے ایک تنازعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی پرواز کے لئے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی تھی۔ حوثی باغیوں کے حالیہ میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو نے اسرائیلی چینل 13 کو بتایا کہ سعودی فضائی راستوں میں مسائل تھے، اس لئے اردن کی فضائی بندش کے باعث انہوں نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے لئے سعودی فضائی حدود استعمال نہیں کی اور اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔

نیتن یاہو نے سعودی فضائی حدود میں خطرے کی مزید تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی انہوں نے کہا کہ ان کا طیارہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ہدف پر تھا۔ یمن کے دارالحکومت اور ملک کے شمال میں بیشتر حصوں کو کنٹرول کرنے والے حوثی باغیوں نے حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب کے اہم انفراسٹرکچر پر سرحد پار سے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ تعلقات استوار ہونے کے نصف سال بعد نیتن یاہو پہلے اسرائیلی رہنما تھے جنہوں نے یو اے ای کا سرکاری دورہ کرنا تھا۔ انہیں امید تھی کہ اسرائیل میں 23 مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل وہ یو اے ای کے ولی عہد کے ساتھ ملاقات کو اپنی انتخابی مہم کےلئےاستعمال کریں گے۔