نیپال: دو غیر ملکی شہری اومیکرون سے متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-12-2021
نیپال: دو غیر ملکی شہری اومیکرون سے متاثر
نیپال: دو غیر ملکی شہری اومیکرون سے متاثر

 


کھٹمنڈو۔ نیپال کی وزارت صحت نے مطلع کیا ہے کہ دو غیر ملکی شہریوں میں اومیکرون کی مختلف اقسام پائی گئی ہیں۔

آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزارت صحت نے کہا کہ اومیکرون کی دو غیرملکی شہریوں میں پائی گئی ہے، جن میں ایک کی عمر 66 سال ہے، جب کہ دوسرے کی عمر 71 سال ہے۔

 وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن دونوں غیر ملکی شہریوں کے اومیکرون کی مختلف اقسام کی تصدیق ہوئی ہے، انہوں نے کورونا ویکسین کی دوہری خوراکیں لی ہوئی ہیں۔

وہ 19 نومبر کو نیپال پہنچنے پر ان کی RT PCR رپورٹ بھی منفی آئی۔ لیکن 23 نومبر سے ان میں کووڈ کی علامات ظاہر ہونے کے بعد، ان کی رپورٹ مثبت نکلی اور کل رات دیر گئے دونوں میں اومیکرون ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ نیپال نے اومیکرون ویریئنٹ کے پیش نظر احتیاط کے طور پر افریقی ممالک سمیت 19 ممالک کی شہریوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ ہندوستان میں بھی اومیکرون کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے نیپال نے ہندوستان کی سرحد پر داخلہ سخت کر دیا ہے۔