نیٹو:مزید چاریورپی ملکوں میں فوج ہوگی تعینات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2022
نیٹو:مزید  چاریورپی ملکوں میں فوج ہوگی  تعینات
نیٹو:مزید چاریورپی ملکوں میں فوج ہوگی تعینات

 

 

 برسلز : ابھی یوکرین میں روس کی جنگ جاری ہے اور نیٹو کسی بھی بنیاد پر یوکرین کی مدد سے قاصر رہا ہے لیکن اب ایک نیا  مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔ فوجی  اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس سٹولٹن برگ کا کہنا تھا، ''یہ ممالک یورپ میں بالٹک ممالک اور پولینڈ کے علاوہ ہیں، جہاں اب نیٹو افواج تعینات ہوں گی۔

نیٹو کے سربراہ نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب نیٹو کے پاس بحیرہ بالٹک سے لے کر بحیرہ اسود تک آٹھ بیٹری گروپ ہوں گے۔ نیٹو سربراہ کے مینڈیٹ میں توسیع نیٹو رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے پیش نظر نیٹو سکریڑی جنرل ژینس سٹولٹن برگ کے عہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سٹولٹن برگ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا، ''ہمیں سنگین سکیورٹی چینلج کا سامنا ہے، ہم نیٹو اتحاد کو قائم رکھنے اور اپنے لوگوں کی حفاظت کرنے میں متحد ہیں۔‘‘ ناروے کے سابق وزیر اعظم کو اکتوبر 2014ء میں نیٹو کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ان کی پوزیشن میں توسیع کی گئی ہے۔ اگلے سال فروری سے انہوں نے ناروے کے مرکزی بینک کا سربراہ تعینات ہونا تھا۔

63 سالہ سٹولٹن برگ کو ٹرمپ انتظامیہ کے دوران کڑی مشکلات کا کامیابی سے سامنا کرنے پر سراہا جاتا ہے۔ اس وقت امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ ان ممالک کی مدد نہیں کرے گا، جو دفاع پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر رہے۔ ژینس سٹولٹن برگ سن 2005ء سے 2013ء کے درمیان دو مرتبہ ناروے کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سن 2002ء سے 2014ء کے درمیان وہ ناروے میں وزیر خزانہ اور انڈسٹری و وزیر برائے توانائی رہ چکے ہیں۔