نارائن کھڑکا نیپال کے نئے وزیرخارجہ مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-09-2021
نارائن کھڑکا نیپال کے نئے وزیرخارجہ مقرر
نارائن کھڑکا نیپال کے نئے وزیرخارجہ مقرر

 

 

کھٹمنڈو۔ تجربہ کار نیپالی کانگریس لیڈر نارائن کھڑکا کو ملک کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے بدھ کی صبح کھڑکا کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا۔ دیوبا کے پرسنل سیکریٹریٹ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم دیوبا کی سفارش کے مطابق صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے کھڑکا کو وزیر مقرر کیا ہے اور وزارت خارجہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔

سابق وزیر اور پارٹی کے محکمہ خارجہ کے سربراہ کھڑکا دوپہر کے بعد صدر ودیا دیوی بھنڈاری کے ساتھ عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے۔

دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے کہ دیوبا حکومت عدم اتحاد کی وجہ سے اپنی کابینہ میں توسیع کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔