نجلاء بودن تونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-09-2021
تونسی صدر قیس سعید اور نامزد وزیر اعظم نجلاء بودن
تونسی صدر قیس سعید اور نامزد وزیر اعظم نجلاء بودن

 

 

آواز دی وائس، ایجنسی

تونس کے صدر قیس سعید نے بدھ کے روز نجلاء بودن حرم رمضان کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔

صدر قیس نے 63 سالہ نجلاء بودن سے کہا ہے کہ جلد ازجلد نئی حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کریں۔

نجلاء بودن پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اوروہ انجینیرنگ جیالوجسٹ کے طور پر تونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

اس وقت نجلاء ورلڈ بینک کے تعاون سے وزارت تعلیم میں میں ہائیر سائنٹیفک ریسرچ کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔

وہ اسی وزارت میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے [QEC] کے شعبے کی نگران بھی ہیں۔

ان کے سیاسی رجحان کے حوالے سے کوئی بات یقین سے نہیں کی جاسکتی۔