نجیب میقاتی ،لبنان کے وزیراعظم نامزد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2021
نجیب میقاتی ،لبنان کے وزیراعظم نامزد
نجیب میقاتی ،لبنان کے وزیراعظم نامزد

 

 

بیروت

لبنانی پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم نجیب میقاتی کو وزیراعظم نامزد کردیا۔

بیروت میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں نجیب میقاتی کے حق میں73 ووٹ آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں 118 اراکین نے شرکت کی۔

نجیب میقاتی کو سیاسی اور معاشی بحران کے خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

جبکہ نامزد وزیراعظم نجیب میقاتی نے لبنانی صدر سے مشاورت کرلی ہے۔ واضح رہے کہ نجیب میقاتی دو مرتبہ لبنان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )