میانمار:ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ اساتذہ معطل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
اساتذہ کو احتجاج مہنگا پڑا
اساتذہ کو احتجاج مہنگا پڑا

 

 

 رنگون :میانما سرکار نے گزشتہ ایک فروری کو فوج کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی مخالفت کرنے والی سول نافرمانی تحریک میں شامل ہونے پر ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ اساتذہ کو معطل کردیا ہے۔

اساتذہ کی فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے رائٹرس کو بتایا کہ اساتذہ کو معطل کرنے کا مقصد لوگوں کو کام پر واپس آنے کیلئے دھمکانا ہے کیونکہ اتنے سارے لوگوں کو ملازمت سے برخواست کرنے سے پورا نظام ٹھپ ہوجائے گا۔

دو سال پہلے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق میانما میں چار لاکھ 30 ہزار اسکولی اساتذہ ہیں۔ فوج کی سرکاری ویب سائٹ نے اساتذہ اور طلبا سے اپنے کام پر واپس آنے کیلئے کہا ہے۔ میانما کی فوجی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کی پاداش میں یونیورسٹیوں کے تقریبا 19 ہزار 500 ملازمین کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

فوج مخالف نیشل لیگ فار ڈیموکریسی این ایل ڈی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کے ذریعہ قائم کردہ نیشنل یونیٹی گورنمنٹ اور دیگر افراد نے غیرملکی عطیہ دہندگان سے فوجی حکومت کی وزارتِ تعلیم کو ملنے والی مالی امداد روکنے کی درخواست کی ہے۔