طالبان نے کی مسلم ممالک سے حکومت تسلیم کرنے اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-01-2022
طالبان نے کی مسلم ممالک سے حکومت  تسلیم کرنے اپیل
طالبان نے کی مسلم ممالک سے حکومت تسلیم کرنے اپیل

 


کابل: افغانستان کے وزیراعظم نے مسلمان اقوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں پہل کریں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے بدھ کو کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں پہل کریں، مجھے امید ہے کہ اس کے بعد ہم تیزی سے ترقی کریں گے۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی حکومت نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے، مغربی ممالک اس امر کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ماضی میں 1996 سے 2001 تک پچھلے دور حکومت میں سخت موقف رکھنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لیے بدنام طالبان اس بار بھی کچھ ایسا ہی کریں گے۔

افغانستان کی نئی حکومت میں ایسے کئی افراد کو اپنی عبوری حکومت کو شامل کیا گیا ہے جن کے نام بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے افغانستان کے معاشی مسائل کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت کو تسلیم کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’ایسا ہم اپنی یا سیاسی حکام کی مدد کے لیے نہیں چاہتے، بلکہ عوام کے لیے چاہتے ہیں۔‘

ان کے مطابق ’طالبان نے امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں۔‘