ملا برادر منظر عام پر آگئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ملا برادر
ملا برادر

 

 

کابل : افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظرعام پر آگئے، انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قندھار میں اپنی رہائش گاہ پر صحیح سلامت ہوں۔ ملا عبدالغنی برادر نے صدارتی محل میں کسی تصادم سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں، کابل سے کسی کام کیلئے سفر پر تھا، اس لئے میڈیا تک رسائی نہ ہوسکی۔

ملا عبدالغنی برادر نے بدھ کے روز افغانستان میں طالبان کی نئی نگران حکومت میں داخلی اختلافات کی تردید کی اور اس بات کی تردید کی کہ وہ کابل میں صدارتی محل میں ایک جھڑپ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ قبل ازیں ، سینئر طالبان اراکین نے بی بی سی کو بتایا تھاکہ عبوری حکومت کے دو مخالف دھڑوں کے ارکان میں گزشتہ ہفتے کابل کےصدارتی محل میں جھڑپ ہوئی تھی۔ امریکہ کے خلاف فتح میں کس کا زیادہ حصہ زیادہ ہے یہ سوال بحث کا مرکز تھا۔