کورونا متاثرین کی تعداد 14.96 کروڑ سے زائد ،31.51 لاکھ سے زیادہ ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

واشنگٹن

دنیا میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وائرس سے جہاں ابھی تک 14.96 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، وہیں 31.51 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سیٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14 کروڑ 35 ہزار 392 ہوگئی ہے، جبکہ 31 لاکھ 35 ہزار 531 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.22 کروڑسے تجاوز کر گئی، جبکہ 5,74,326 مریض اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور ہلاکتوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے اور 1,50,86,878 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں اور اب تک 2,04,832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برازیل متاثرہ افراد کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے ایک کروڑ 45 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس وبا سے 3,98,185 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )