موسمیاتی تبدیلی پر مودی کا پنچ امرت کا تحفہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-11-2021
موسمیاتی تبدیلی پر مودی کا پنچ امرت کا تحفہ
موسمیاتی تبدیلی پر مودی کا پنچ امرت کا تحفہ

 

 

گلاسکو: پیر کو موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی اوپی 26 میں ہندوستان کا ویزن پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’موسمیاتی تبدیلی پر اس عالمی منتھن کے درمیان میں ہندوستان کی جانب سے اس سے نمٹنے کے لیے پانچ امرت عناصر کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔ پنچ امرت کا تحفہ دینا چاہتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے وجود کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پیر کے روز اس عظیم چیلنج سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پانچ امرت والے عناصر کا تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان2030 تک اپنا ہدف حاصل کر لے گا۔ غیر فوسل توانائی کی صلاحیت کو 500 گیگا واٹ تک لے جائے گا اور 2070 تک خالص صفر ہدف حاصل کر لے گا۔

 موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہندوستان نے پیش کیا اپنا ویزن نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ترقی پذیر ممالک کی آواز اٹھانا ہندوستان کا فرض اور ذمہ داری ہے اور وہ ایسا کرنے سے ہندوستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔