برطانیہ: اہم مقامات پر لاکھوں چینی کیمرے نصب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-07-2021
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

  عالمی سطح پر رہائش گاہوں سے لےکر اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا رواج چل پڑا ہے۔ ساری دنیں لوگ سی سی ٹی وی لگا رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں برطانیہ میں سرکاری عمارتوں سمیت اہم مقامات پر لاکھوں کی تعداد میں چین کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

 جب کہ ذرائع  کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی سرویلنس ٹیکنالوجی کے ذریعے برطانیہ کی جاسوسی کی جاسکتی ہے۔

اخبار کے مطابق ان کیمروں کے ذریعے بیجنگ برطانیہ کے اہم رازوں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔