لاکھوں افغان شہری پاکستان بدر

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 14-11-2025
لاکھوں افغان شہری پاکستان بدر
لاکھوں افغان شہری پاکستان بدر

 



اسلام آباد: افغان شہریوں کی واپسی کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، جس کے بعد اب تک وطن واپس جانے والے افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 96 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد عبور کرنے کی اجازت صرف اُن افراد کو دی جا رہی ہے جن کی تمام دستاویزات کی مکمل تصدیق کی جا چکی ہو۔ واپسی کا یہ فیصلہ پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے عارضی رہائش، خوراک اور بنیادی سہولیات کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ واپسی کا عمل منظم، محفوظ اور شفاف طریقے سے مکمل ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ افغان شہری پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا داخل نہیں ہو سکیں گے، اور تمام متعلقہ اداروں کو اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔