مکہ: حج ضوابط کی خلاف ورزی۔10 افراد گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2021
حج ضوابط کی خلاف ورزی
حج ضوابط کی خلاف ورزی

 

 

مکہ: سیکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کی کوشش پر 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

حج سیکیورٹی فورس کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پر 10 ہزار ریال فی کس کے حساب سے ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ، مرکزی علاقہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرنا خلاف ورزی ہے‘۔ ’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر چوکیاں قائم ہیں جو اجازت نامے کے بغیر جانے کی کوشش کرنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو روکنے کے لیے ہیں‘۔