مریم نوازنے لگایاعمران خان پرجادو ٹونےکا الزام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-10-2021
مریم نوازنے لگایاعمران خان پرجادو ٹونےکا الزام
مریم نوازنے لگایاعمران خان پرجادو ٹونےکا الزام

 

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، وہ اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں، جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کے لیے استعمال کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول، ڈیزل، آٹا، سستا کریں، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہی ہو گا، جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپ کا حساب کچھ اور، ایسے لوگوں پر ہنسی آتی ہے، اگریہی طریقہ رہا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کیا قوم کو بےوقوف سمجھ رکھا ہے؟

آج آپ کو ووٹ کو عزت دو یاد آگئی ہے، عمران خان کو نواز شریف بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ نواز شریف منتخب وزیراعظم تھے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے تھے، عمران خان کی سیاسی پہچان کیا ہے؟ اور سیاسی تشخص کیا ہے؟

عمران خان کی پہچان منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے، نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری اور چوکری کرنی چاہیے نواز شریف نہیں بننا چاہیے۔ (ایجنسی ان پٹ )