کینیڈا میں چاقو بازی سے ایک شخص کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2021
چاقو سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی
چاقو سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی

 

 اوٹاوا

امریکا میں چاقو زنی اور فائرنگ کے بڑھتے رجحانات کے بعد ایک اسی طرز کا دل سوز واقعہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں رونما ہوا ہے جہاں چاقو سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عوامی لائبریری کے اندر اور باہر موجود لوگوں پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لےلیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ خیال ہے کہ حملہ آور نے تنہا کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔