مالدیپ کے صدرنے کی ہندوستان کی تعریف

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2022
مالدیپ کے صدرنے کی ہندوستان کی تعریف
مالدیپ کے صدرنے کی ہندوستان کی تعریف

 

 

مالے: مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے ہندوستان کی زبردست تعریف کی ہے۔ انہوں نے مسلسل مدد کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں میں ہندوستان نے کئی مواقع پر دل کھول کر ہماری مدد کی ہے۔ ہندوستان نے سب سے زیادہ تعداد میں کورونا وائرس کی ویکسین عطیہ کی ہیں۔

ہندوستان نے مالدیپ کی اکانومی کی بحالی میں مدد کے لیے 250 ملین ڈالرس کی مالیت کےبانڈز خریدے۔ ہمیں ہندوستان سے ہیلتھ خدمات فراہم کرنے کے لیے بہت سارے ضروری آلات ملے ہیں۔

اپنے قومی خطاب میں صدر صالح نے کہا ہے کہ مالدیپ اور ہندوستان کے درمیان سیاحوں کی آمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹریول کوریڈور بنایا گیا تھا۔

ہندوستان نے مالدیپ کے باشندوں کے لیے فوری صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت کو آسان کر دیا، اور انھیں ملک کا سفر کرنے کی اجازت دی۔ یہ اعزاز مالدیپ کے علاوہ کسی اور ملک کو نہیں دیا گیا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق مالدیپ ہندوستان کے لیے ہمیشہ سے قریبی اور اہم سمندری پڑوسی رہا ہے۔ وبائی امراض سے متعلق رکاوٹوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

وزارت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان کی 'پڑوسی پہلے' پالیسی اور مالدیپ کی 'انڈیا سب سے پہلے' پالیسی مشترکہ خدشات کو دور کرنے اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتی ہے۔