ملائیشیا:کورونا کے 12017 نئے معاملے، 33 کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2022
ملائیشیا:کورونا کے 12017 نئے معاملے، 33 کی موت
ملائیشیا:کورونا کے 12017 نئے معاملے، 33 کی موت

 

 

کوالالمپور:ملائیشیا میں کورونا وائرس کے 12017 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جس سے اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4268486 ہو گئی ہے۔ ملائیشیا کی وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق، یہاں رجسٹرڈ نئے کیسز میں سے 59 کا تعلق بیرون ملک سے آنے والے لوگوں سے ہے، جب کہ 11958 مقامی انفیکشن کے ہیں۔

اس دوران یہاں اس وبا سے 33 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35160 ہو گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں اس مدت کے دوران 20431 لوگ کووڈ-19 سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

اس کے بعد اس انفیکشن کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4062154 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے 171172 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 234 انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں ہیں اور ان میں سے 131 مریضوں کو سانس لینے کے لیے آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ (ایجنسی)