مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین: ڈرائیوربنے کے لیے 28 ہزار خواتین نے دی درخواست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین: ڈرائیوربنے کے لیے 28 ہزار خواتین نے دی  درخواست
مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین: ڈرائیوربنے کے لیے 28 ہزار خواتین نے دی درخواست

 

 

ریاض: سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورزکی اسامی کےلئے28ہزارخواتین نے درخواست دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیورکی30 اسامیوں کے اشتہارکے جواب میں 28ہزارخواتین نے درخواستیں بھیج دیں۔ منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اورمدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔

خواتین کوایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائیگی۔خواتین ٹرین ڈرائیورزکے لئے اشتہاردینے والی کمپنی نے بیان میں کہا کہ 28ہزارخواتین کی آن درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 14ہزارخواتین کواہل سمجھا گیا ہے۔ان میں سے مزید کوشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین ٹرین ڈرائیورز کی 30 اسامیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اورانگریزی بولنے کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین کے لیے ڈرائیور کے طور پر بھرتی سے مملکت میں خواتین کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں گئے۔

ہسپانوی ریلوے آپریٹر کمپنی رینفی کے حوالے سے گذشتہ روز بدھ کو بتایا گیا ہے کہ امیدوار خواتین سے تعلیمی پس منظر اور انگریزی زبان میں مہارت کا آن لائن جائزہ لیا جا رہا ہے۔

awazurdu

اس آن لائن انٹرویو اور جائزے کے بعد 30 منتخب خواتین کو ٹرین ڈرائیور کے طور پر ایک سال کی تربیت دی جائے گی۔ ریلوے میں ڈرائیور کے طور پر بھرتی کی جانیوالی خواتین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔

ہسپانوی کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹرین چلانے کے لیے خواتین کو مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاحال 80 مرد ڈرائیوروں کو ٹرین چلانے کی مہارت حاصل کرنے کے بعد ملازمت فراہم کی گئی ہے جب کہ مزید 50 زیر تربیت ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب میں خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت تک محدود تھے۔ سعودی عرب میں2018 میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دینے کے لیے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔