لندن:کم از کم 30 ماحولیاتی کارکن گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2021
لندن:کم از کم 30 ماحولیاتی کارکن گرفتار
لندن:کم از کم 30 ماحولیاتی کارکن گرفتار

 

 

لندن: لندن میں پولیس نے کم از کم 30 ماحولیاتی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ان افراد کو احتجاج کے دوران ہفتہ کے روز لیمبتھ برج کو بلاک کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے ہفتے کے روز دیر گئے ٹویٹ کیا’’ لیمبتھ برج کو اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ایس14 شرائط کی خلاف ورزی پر 30 گرفتاریاں کی گئیں۔ ہم مظاہرین کو ہٹانے کے لیے کارروائی جاری رکھیں گے۔‘‘

پولیس نے کہا کہ تمام مظاہرین کو ہٹا دیا گیا ہے اور سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’انسولیٹ برٹین‘ تحریک کے مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گھروں کو انسولیٹ اور دوبارہ تیار کیا جائے۔

نو ارکان کی گرفتاری اور قید کے خلاف ماحولیات کے کارکنوں نے ہفتے کے روز احتجاج کیا اور لیمبتھ پل کو بلاک کردیا۔ (ایجنسی ان پٹ )