لندن: افغان سلامتی مشیر کی نواز سے ملاقات پر ہنگامہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
ایک بڑی ملاقات
ایک بڑی ملاقات

 

 

لندن: پاکستانی سیاست اور سفارت میں ایک عجیب وغریب واقعہ ہوا ہے ،جب لندن میں مقیم  سابق وزیر اعظم  اورمسلم لیگ (ن) نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی۔

افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ افغان وزیر مملکت سید سعادت نادری نے نوازشریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی حکومت کے لیے یہ واقعہ ایک بڑا مسئللہ بن گیا۔عمران خان حکومت کے ساتھ افغانستان کے بگڑتے حالات کے دوران یہ ملاقات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 

پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی افغان سلامتی کونسل کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات کے بعد پاکستان کے خلاف نیا پروپیگنڈا شروع ہوگیا ہے۔

 یاد رہے کہ جمعے کے روز افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سلامتی کونسل کے مشیر حمد اللہ محب کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ لندن میں ملاقات کی تصویر شیئر ہوئی تھی۔ ملاقات میں افغان وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری بھی موجود تھے۔

 معید یوسف نے مزید کہا کہ ’افغان نائب صدر امراللہ صالح جیسے لوگ گذشتہ 20 سال سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

 افغان مشیر تو گلی، محلوں والی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ کسی ناراض شخص کی طرح بلا وجہ گالم گلوچ والی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حمد اللہ محب، امراللہ صالح فرنٹ مین اور پوسٹر چائلڈ ہیں، دونوں بیس سال سے افغانستان کو دنیا کا نیا سپر پاور بنانے میں لگے ہیں۔

 اگر امریکہ افغانستان میں آج معاونت ختم کر دے تو یہ لوگ چھ ماہ تک یہاں نہیں رہیں گے۔

اس معاملہ پر پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف کی افغان حکام سے ملاقات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لیے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں ’را‘ کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سنیچر کو ایک ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ’سفارت کاری کا اصول ہے کہ سب سے بات چیت کی جائے، ان کا نکتہ نظر سنا جائے اور اپنا پیغام بھی پہنچایا جائے، لیکن اس حکوت کو یہ بات نہیں سمجھ آتی، یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر مکمل ناکامی کا سامنا ہے۔‘