نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
ایک اور لاک ڈائون
ایک اور لاک ڈائون

 

 

ویلنٹن ۔ کورونا وائرس کی وبا اب ایک بار پھر دنیا کو ڈرا رہی ہے۔ نئی لہر کے سبب کے اب دنیا بھر میں احتیاطی اقدام کئے جارہے ہیں۔اسی سلسلے میں نیوزی لینڈ کےآکلینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔ آکلینڈ میں 7دن کا لاک ڈاؤننافذکیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے کیا ۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں دوسری سطح کی پابندیاں نافذ رہیں گی جس کے تحت عوامی اجتماعات محدود کردیئے جائیں گے اور تین دن تک شہریو ں کو سوائے ضروری کام کے گھرو ں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دراصل حال ہی میں نیوزی لینڈ میں 14 افراد میں نئے وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے حالانکہ وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت کم ہے تاہم اب تک کورونا وائرس سے 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 2ہزار 376 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 11 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 25 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔

امریکہ اس وقت کورونا وائرس کی واء سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5لاکھ 24ہزار سے زائد اموات ہیں ۔