غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش: کانگریس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2022
غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش: کانگریس
غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش: کانگریس

 

 

نئی دہلی :کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست جاری کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور پارٹی اس سلسلے میں لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سے اپیل کرے گی کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن مفاد عامہ کے مسائل پر اس طرح کی اصطلاحات کے ساتھ حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اپوزیشن ایسا نہیں کرے اس لیے غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مظاہرین کو آندولن جیوی کہہ کر ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے جمہوری حقوق چھین رہے ہیں۔ اسی طرح وزیر داخلہ امیت شاہ وعدوں کو انتخابی جملہ کہتے ہیں اور جب اپوزیشن ان کا استعمال کرتی ہے تو اپوزیشن انہیں غیر پارلیمانی کہہ کر خاموش کرا دیتی ہے۔ مسٹر گوہل نے کہا کہ الفاظ کو تبدیل کرنے یا پارلیمانی لفظوں کی فہرست بنانے کے لیے اپوزیشن کی رضامندی ضروری ہے، لیکن جس طرح کی من مانی کرنے کی کوشش مسٹر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے کی تھی،

اب دہلی میں اسی طرح کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے اسے جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ کانگریس اس پر راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے چیئرمینوں سے اپیل کرے گی اور جمہوریت کے مفادات کے تحفظ پر زور دے گی۔