آسمانی بجلی: درخت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جل کر دو ٹکڑوں میں بٹ گیا درخت
جل کر دو ٹکڑوں میں بٹ گیا درخت

 

 

کیلیفورنیا:آسمانی بجلی گرنے کے واقعات تو بہت ہوتے رہتے ہیں ،مگر کچھ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کو دنگ کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ کے کیلی فورنیا میں ہوا ہے۔

 صنوبر کے ایک درخت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پہلے درخت پر آسمانی بجلی گرتی ہے اور اس میں آگ لگ گئی اس کےبعد اچانک درخت دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔ اس کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔

 مائیکل بوگن نامی شخص نے کیلیفورنیا میں یہ ویڈیو بنائی ہے جس میں بِگ بیئر ایئرپورٹ کے پاس ایک جلتے ہوئے درخت کو دولخت ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بوگن کے مطابق اس پر پہلے آسمانی بجلی کا ایک شرارہ گرا جس کے بعد درخت دھڑادھڑ جلنے لگا۔

 ماہرین کے مطابق یہ درخت مکمل طور پر ٹھیک تھا اور لگ بھگ دوسوسال قدیم بھی تھا۔ لیکن بجلی اسی پر آگری اور وہ جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعے کے بعد سان برنارڈینو نیشنل فاریسٹ کے ملازمین اور آتشزدگی پرقابو پانے والے عملے نے اگلے روز یہاں کا دورہ کیا اور بچھے کچھے درخت کو صاف کیا۔