کویت:غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی فی الحال برقرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کویت سٹی
کویت سٹی

 

 

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کی کویت آمد پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کا مقصد ملک کو کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی عالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔ اتوار کو کویت میں کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔