کویت کی ہندوستان اور عمان کی پاکستان پر سفری پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

کویت

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کویت نے ہندوستان پر سفری پابندی لگاتے ہوئے اس کی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔

دوسری طرف عمان نے پاکستان کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے.

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی ہندوستان پر فضائی سفر کی پابندیاں لگا دی ہیں۔

میڈیا کے مطابق ہندوستانی شہریوں پر کویت میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

دریں اثنا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عمان نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کردی۔

پاکستان پر عمان کی جانب سے سفری پابندی کا اطلاق آج شام 6 بجے سے شروع ہوگا۔

اس حوالے سے عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے اور سی اے اے کو آگاہ کردیا ہے۔

عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش پر بھی سفری پابندی عائد ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)